روپے کی اڑان جاری،ڈالر کی قدر میں مزید کمی
06:46 PM, 28 Sep, 2023
اوپن مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج اوپن اور انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں2 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہواتھا۔