ملکی ائیر لائن کی رینکنگ جاری،پی آئی اے کا آخری نمبر

06:58 PM, 28 Sep, 2023

احمد علی
اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی ایئرلائین کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروازوں کی درجہ بندی فلائٹ شیڈول کی باقاعدگی کے حساب سے کی گئی ہے۔ درجہ بندی میں جنوری سے جون 2023 کے دورانیہ کی پرفارمنس کو دیکھا گیا ۔ قومی ایئرلائن اندرون ملک پروازوں کی درجہ بندی میں بھی آخری نمبر پر رہی ہے۔ سی اے اے کے مطابق جنوری تا جون 2023کے دوران پی آئی اے کی پروازوں کی وقت پر روانگی اور آمد سب سے زیادہ متاثر رہی۔ اندرون ملک جانیوالی پی آئی اے کی پروازوں کی روانگی کا تناسب 58 اعشاریہ 24 فیصد رہا جبکہ نجی ایئرلائن کی پروازوں کی وقت پر روانگی کا تناسب قومی ایئرلائن سے بہت زیادہ بہتر رہا۔ نجی ایئرلائن فلائی جناح کی وقت پر پروازوں کی روانگی 87.93 فیصد رہی۔ایئر سیال 86.89 فیصد کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ایئر بلو78.36 فیصد تیسرے نمبر پر رہی۔ رپورٹ کے مطابق کسی بھی پاکستانی ایر لائن کی پروازوں کی بر وقت روانگی اور آمد کی شرح سو فیصد نہیں رہی۔
مزیدخبریں