ویب ڈیسک: سولر پینلز کی قیمتیں مزید کمی ہو گئیں، ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں۔
ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سو لر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، ایک سال کے دوران پاکستان میں آٹھ ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کئے گئے۔
کراچی میں سولر پینلز سے متعلق نمائش جاری ہے جس حوالے سے سندھ کے وزیرِبلدیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ متبادل توانائی سے متعلق نمائش خوش آئند ہے۔
200 یونٹ والوں کے لیے ہم سولر پیکیج لارہے ہیں، سولر پیکج میں بیٹری بیک اپ بھی شامل ہوگا۔سولر پیکیج کہیں بالکل مفت اور کہیں معمولی قیمت پر دیا جائے گا۔ اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔