علی امین گنڈاپورکی احتجاج کی حکمت عملی تیار،کارکنوں کو میدان نہ چھوڑنےکی ہدایت

11:49 AM, 28 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی میں ہونے والے احتجاج کے لیے 25 سے زیادہ ریسکیو گاڑیاں صوابی پہنچا دی گئی ہیں۔ ان گاڑیوں میں فائرویکلز، ایمبولنسز، اور دیگر ریسکیو وسائل شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سے زیادہ ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی ان گاڑیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان ریسکیو گاڑیوں اور اہلکاروں کو ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت بھیجا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن آج راولپنڈی کے احتجاج میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے پی ٹی آئی عہدیداروں سے راولپنڈی احتجاج کے لیے ملاقاتوں کی  ہدایات کردیں،وزیراعلی نے تمام کارکنان کے قافلے صوابی انٹرچینج پہنچنےکی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام رکاوٹوں کو بھاری مشینری سے ہٹایاجائےگا، اسلام آباد راولپنڈی میں   کارکنوں کو حساس مقامات  نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے،قافلوں میں موجود مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا کا مرکزی قافلہ وزیراعلی صوابی سے لیڈ کرینگے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پارٹی ضلعی قیادت کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ قافلے میں شامل تمام لوگ صوابی میں مقررہ جگہ پہنچیں، احتجاج ختم ہونے تک تمام حلقوں کے قافلے واپس نہیں ہونگے،پارٹی قیادت کارکنان کو اسلحہ ساتھ نہ لےجانے کی ہدایت کرے۔

مزیدخبریں