معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت

12:25 PM, 28 Sep, 2024

جواد ملک

ویب ڈیسک:( جوادملک ) خودکشی یا قتل ۔۔۔معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کبری  یاقوت کی پراسرار موت۔۔ استنبول کے ضلع سلطانبیلی میں واقع لگژری اپارٹمنٹس کی پانچویں منزل سے  نیچے جا گریں۔

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ نوجوان کبری یاقوت نے اپنی وائرل ہونے والی 'دولہے کے بغیر شادی' کی ویڈیوز کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی،مبینہ طور پر گزشتہ پیر کو مردہ پائی گئی۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس کی لاش کے ساتھ ایک خودکش نوٹ بھی ملا ہے۔سوشل میڈیا  انفلوئنسر کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ اور انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔

ترک پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نجی ہسپتال منتقل کر دیا۔

 پوسٹ مارٹم کے بعد کبری کی لاش کو اس کے آبائی شہر برسا لے جایا گیا، جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کےبعد   انہیں والدین،  دوستوں اور  رشتہ داروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

کبری کے پرستاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان  کو خراج تحسین  پیش کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اسے 'فرشتہ' اور کسی کو 'خوبصورت دل' کہا ہے۔

آخری ویڈیو جو اس نے اپنی موت سے کچھ دیر پہلے شیئر کی تھی اس میں اسے اپنے اپارٹمنٹ کی صفائی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

مزیدخبریں