ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کو راولپنڈی اور لاہور کے بعد کراچی میں بھی احتجاجی ریلی نکالنے کی اجازت نہ ملی،پی ٹی آئی نے ریلی کی اجازت کے لیے کمشنر کو درخواست دیدی۔
تفصیلا ت کے مطابق تحریک انصاف کی کراچی ریلی کا معاملہ،پی ٹی آئی کو تاحال ریلی کی اجازت نہ مل سکی، کمشنر کراچی نے ایسٹ اور ساؤتھ کے ڈی سیز اور ایس ایس پی سے تجاویز مانگ لی، کمشنر کراچی تجاویز کے بعد ریلی نکالنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی نے کل کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، ریلی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور آئین تحفظ کے لیے نکالی جائے گی، ریلی کراچی پریس کلب سے مزار قائد تک نکالی جائے گی.
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے ریلی کی اجازت کے لیے کمشنر کو دو روز قبل درخواست دی تھی۔