کارساز حادثہ کیس،ملزمہ نتاشانشے کی حالت میں تھیں،پولیس کادعویٰ برقرار

01:26 PM, 28 Sep, 2024

ویب ڈیسک: کارساز حادثہ کیس میں تفتیشی افسر نے امتناع منشیات  مقدمہ کا حتمی چالان عدالت میں جمع کروادیا۔چالان میں تفتیشی افسر نے ملزمہ نتاشا کا نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا دعویٰ برقرار رکھا۔

تفصیلات کے مطابق چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے خون اور پیشاب کے نمونے لیے گئے،رپورٹ آنے پر ثابت ہوا کے حادثے کے وقت ملزمان میٹا فیٹا مائن نشے کی حالت میں تھی،ملزمہ نشے میں دھت ہوکر انتہائی غفلت سے گاڑی چلا رہی تھیں۔

چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت سے منشیات کے حوالے سے ملزمہ سے تفتیش کی اجازت لی گئی،ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا،مجسٹریٹ اور سیشن جج دونوں اس مقدمہ میں ملزمہ کی ضمانت منسوخ کر چکے ہیں، ملزمہ نتاشا عدالتی ریمانڈ پر جیل ہیں جبکہ ملزمہ کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں 2 مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں