ویب ڈیسک: پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 7 ارب ڈالر پر مشتمل 37 ماہ کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی منظوری کے بعد سنیچر کو پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط ملی ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ رقم سٹیٹ بینک کے ذخائر میں جمع کی جائے گی اور اس کی تفصیلات جمعرات 03 اکتوبر 2024 کو جاری کی جائیں گی۔