شمالی وزیرستان:پیٹرولیم کمپنی کاہیلی کاپٹر  کریش،6جاں بحق،8زخمی

03:02 PM, 28 Sep, 2024

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر  شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کر گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس  اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، حادثے   میں 6 افراد جاں بحق اور 8   افراد زخمی ہیں،حادثہ انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا - کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شوائد نہیں ملے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا ہے،تھل سے زخمیوں کو  بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے،ہیلی کاپٹر  میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا،ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین  سے ٹکرا گیا ، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی 

شمالی وزیرستان میں ماڑی پٹرولیم کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے افسوسناک حادثہ پر جانی و مالی نقصان پر ماڑی پٹرولیم کمپنی انتظامیہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ہیلی کاپٹر حادثہ کے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا سن کر دلی دکھ ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزیدخبریں