بھارتی پلانٹ میں آتشزدگی، آئی فون 16 کی پروڈکشن روک دی گئی

03:50 PM, 28 Sep, 2024

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ٹاٹا الیکٹرانکس کے ایپل آئی فون بنانے والے ایک بڑے پلانٹ میں آتشزدگی کے بعد پیداوار روک دی گئی ہے۔

ٹاٹا الیکٹرانکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے اور وہ اپنے ملازمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔

ٹاٹا الیکٹرانکس کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، ''تامل ناڈو کے شہر ہوسور میں ہمارے پلانٹ میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پلانٹ میں ہمارے ہنگامی پروٹوکول نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے تمام ملازمین محفوظ ہیں۔‘‘

فائر سروس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے پلانٹ کی ایک عمارت منہدم ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سینئر انڈسٹریل سیفٹی افسر جے سروانن نے کہا کہ حکام آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں: '' ہم اب اندر نہیں جا سکتے کیوں کہ داخلی راستہ آگ سے تباہ ہو چکا ہے۔‘‘

بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق 10 سے زائد فائر اینڈ ریسکیو گاڑیاں موقع پر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں