ویب ڈیسک: فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ علی ٹاؤن میں 5 مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی،3 ملزمان 21 سالہ لڑکی کو واردات کے دوران اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر سے بھاری نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔