کے پی کے حکومت کی طرف سے ریاستی وسائل کا ایک بار پھر بے دریغ استعمال

04:29 PM, 28 Sep, 2024

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی آج کے مظاہروں میں شمولیت کے  لئے صوبائی سرکاری وسائل کے استعمال کی تصاویر اور ویڈیومنظرِعام پر آ گئی۔

فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت، پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں میں ایک بار پھر ریاستی اثاثوں  کا بےدریغ استعمال کررہی ہے۔

کے پی حکومت ریاستی وسائل کا غلط استعمال کرکے رفاعِ عامہ کے لئے مختص وسائل  اور فنڈز کا غیر قانونی استعمال کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے گزشتہ جلسوں اور مظاہروں کے دوران بھی صوبائی  وسائل اور اثاثوں کا بےدریغ استعمال دیکھا گیا۔

احتجاج کی وجہ سے کاروبار بند ہونے کے باعث عام عوام شدید مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار ہے۔

کے پی حکومت ٹیکس پیئر کے پیسے اور وسائل کو اپنی پارٹی کی سیاسی احتجاج اور سرگرمیوں میں کھلم کھلا استعمال کررہی ہے۔

مزیدخبریں