حسن نصراللہ کی شہادت کی خبر سناتے ٹی وی میزبان جذبات پر قابو نہ رکھ سکی

05:54 PM, 28 Sep, 2024

ویب ڈیسک: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے لبنانی ٹی وی کی خاتون اینکر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

کچھ دیر قبل حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی اور جاری بیان میں کہا گیا کہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے۔ 

حزب اللہ کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ حزب اللہ کے لبنانی چینل المنار پرحسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔

وہیں لبنانی ٹی وی چینل المیادین پر حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان براہ راست نشریات میں کیا گیا۔ ان کی شہادت کی خبر پڑھتے ہوئے خاتون اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور نم آنکھوں سے ان کی شہادت کا اعلان کیا۔

اس دوران نیوز روم میں تجزیہ کار بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور تبصرہ کرتے ہوئے خاموش ہوگئے۔

مزیدخبریں