وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

05:56 PM, 28 Sep, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو نیو یارک میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہان حکومت کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عشایئے کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس اور امریکی صدر کے عشایئے میں شرکت کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نیویارک کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سمیت مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔

انہیں ایئرپورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی اور اقوام متحدہ میں نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے الوداع کیا۔

مزیدخبریں