گورنر خیبرپختونخوا کا علی امین گنڈاپور سمیت تمام صوبائی سیاسی قیادت کو خط، اہم تجویز پیش

06:56 PM, 28 Sep, 2024

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے سردار علی امین خان گنڈاپور سمیت خیبرپختونخوا کی تمام صوبائی سیاسی قیادت کو خط ارسال کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق گورنر فیصل کریم کنڈی  کی جانب سے ارسال کئے گئے خط میں صوبہ کے مجموعی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش کی گئی،   خط کا متن میں گورنر نے لکھا کہ میں وفاق سے منصفانہ وسائل کی تقسیم، صوبہ حقوق کے لئےیونائیٹڈ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش کرتا ہوں، گورنر ہاؤس کی جانب سے صوبائی سیاسی قیادت پر مشتمل یونائیٹڈ ٹاسک فورس کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

قیام امن ، آئل و گیس ایکسائز ڈیوٹی، این ایف سی ایوارڈ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور دیگر حقوق کا حصول ٹاسک فورس کی ترجیحات ہونگی، یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے پہلے  اجلاس کی میزبانی گورنر ہاؤس پشاور کرے گا، یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے ذریعے مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرکے وفاق کو بھجوایا جائے گا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کا منصب سنبھالتے ہی صوبہ کی تمام سیاسی قیادت کے پاس خود چل کر گیا، صوبہ کے حقوق کے لئے مشترکہ آواز، جدوجہد یونائیٹڈ ٹاسک فورس کی بدولت مفید ثابت ہو گی۔

گورنر کی جانب سے پی ٹی آئی، عوامی نیشنل پارٹی ،قومی وطن پارٹی، جے یو آئی، ایم ڈبلیو ایم، ٹی ایل پی،پاکستان مسلم لیگ،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین،مزدور کسان پارٹی ، جے یو آئی (س)، جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی( نورانی) کی صوبائی قیادت کو ارسال گیا۔

مزیدخبریں