ویب ڈیسک: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کو بیٹی آرادھیا کے ساتھ ہر جگہ اور ہر تقریب میں دیکھا جاتا ہے، ری سنٹلی ایک تقریب کے موقع پر ایک صحافی نے ایشوریا سے پوچھا آپ کی بیٹی آپ کے ساتھ ہرجگہ کیوں ہوتی ہے؟
حال ہی میں اداکارہ کو بیٹی آرادھیا کے ہمراہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) اتساوم 2024 میں شرکت کیلئے ابوظبی میں دیکھا گیا جس دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی بیٹی آردھیا ہر جگہ آپ کے کیوں ساتھ ہوتی ہے؟
سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’یہ میری بیٹی ہے اس لیے میرے ساتھ ہر جگہ جاتی ہے‘۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے ایک پروگرام میں ایشوریا کی ریمپ واک میں بھی آرادھیا کو ان کے ساتھ دیکھا گیا تھا، اس کے علاوہ حال ہی میں دبئی میں منعقد ہونے والے ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز (SIIMA) 2024 میں بھی ایشوریا کو بیٹی کے ہمراہ دیکھا گیا، اس تقریب میں ایشوریا رائے کو ‘بیسٹ ایکٹریس اِن لیڈنگ رول‘ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔