دوران ڈیوتی ڈاکٹرز لڈو کھیلنے میں مصروف، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

09:30 PM, 28 Sep, 2024

ویب ڈیسک:(محمدساجد)سول ہسپتال ساہیوال ایک ڈاکٹر اور دو لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی کے دوران ڈیوٹی روم میں لڈو کھیلتےرہے جبکہ مریضوں کے لواحقین انہیں مریضوں کے مناسب چیک اَپ کا کہتے رہے، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمزشیئر کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ مریض کے ساتھ آنے والا ایک شخص پریشانی کے عالم میں دوران ڈیوٹی لڈو کھیلنے  میں مصروف لیڈی ڈاکٹرز سے شکایت کررہا ہے کہ ڈیوٹی کے وقت آپ سکون سے سے لڈو کھیلے رہے مریضوں کو کوئی پرسان حال نہیں، لیڈی ڈاکٹر نے ویڈیو بنانے والے سے سوال کیا کہ آپ کو کس نے کہا ہے کہ ہماری ویڈیو بنائے؟

مزیدخبریں