اداکارہ ندایاسر کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی ( پبلک نیوز)معروف میزبان ندا یاسر اور اور سپورٹس اینکر سویرا پاشا کی والدہ انتقال کر گئیں ۔انتقال کی خبر خود ندا یاسر نے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی ہے۔

ندا یاسر نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر والدہ کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”ہماری پیاری ،مظبوط اور لڑنے والی
ماں ہمیں تنہاچھوڑ گئیں ،انا للہ وانا الیہ راجعون۔

گزشتہ روزندا یاسر کی بہن سویرا پاشا کی طرف سے بھی ٹویٹر پر ایک ٹویٹ شئیر کی تھی جس میں سویرا پاشا نے لوگوں سے اپنی والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں ،کیا پتہ کس کی دعا لگ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں