شاہینوں نے پروٹیز کو وائٹ واش کردیا، راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 95رنز سے شکست دے دی، پاکستانی ٹیم نے دوٹیسٹ میچز کی سریز میں کلین سویپ کیا، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 274 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاک فوج کا ردعمل آیا ہے، اس سے زیادہ پارلیمانی زبان میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور کیا بیان دے گا، شیخ رشید
کراچی میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی بیٹی اور داماد کو کوویڈ ویکسین لگانے کا نوٹس،محکمہ صحت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی تین دن میں رپورٹ جمع کرائے گی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کراچی ایسٹ کو معطل کردیا گیا۔
عمران خان چاہتے ہیں ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ کیا جائے، فیصل جاوید
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دورہ پشاور پر گورنر ہاوس پشاور پہنچ گئے، صدر مملکت کی گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات