’’منی ہائسٹ‘‘ سیزن 5 کی عکسبندی کس ملک میں ہو رہی ہے ؟

رباط ( ویب ڈیسک ) پوری دنیامیں اپنی منفرد کہانی اور سسپنس کی وجہ سے شائقین فلم میں جگہ بنانے والے سپن کے مشہور زمانہ سیزن ’’منی ہائسٹ‘‘ کے پانچویں سیزن کا انتظار شائقین پورے زور و شور سے کر رہے ہیں مگر اب خبر آئی ہے کہ منی ہائسٹ کی عکسبندی مراکش میں جاری ہے جہاں پر ایک فٹ بالر کو بھی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی ہائسٹ کے سیزن پانچ کی عسکبندی مراکش کے مختلف حصوں میں جاری ہے اور وہاں کے ایک مقامی فٹ بالر محسن نکیٹ کو بھی سیریز میں ایک اہم رول کیلئے کاسٹ کر لیا گیا ہے ٗ سیریز کا پانچواں سیزن تین ستمبر 2021 میں شائقین کیلئے ریلیز کیا جا رہا ہے اور اس بار اس سیزن کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٗ پہلا حصہ ستمبر جبکہ دوسرا اور آخری حصہ دسمبر کے ماہ میں ریلیز کیا جائے گا۔

منی ہائسٹ چوروں کے ایک گروہ کی کہانی ہے جو بڑی انوکھی اور بڑی چوریاں کرتے ہیں اور بعد میں ان پیسوں کو اکثر غریبوں میں بانٹتے نظر آتے ہیں ٗ اس سیریز کی سب سے شاندار بات یہ ہے کہ چوری کے پیشہ سے وابستہ کردار ہی اس کے ہیرو بھی ہیں اور شائقین کا ان کرداروں کے ساتھ ایک الگ ہی تعلق قائم ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں