لاڑکانہ: بااثر افراد کا امام مسجد پر تشدد، داڑھی اور سر کے بال اتار دیئے

لاڑکانہ (پبلک نیوز) بااثر افراد کا مسجد کے پیش امام پر تشدد، لاڑکانہ داڑھی، مونچھیں، سر کے بال، مونڈ کر تذلیل کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ شہر کے دڑی تھانہ کی حدود محلہ مراد واہن میں پیش آیا۔ متاثرہ نوجوان کو علاقہ مکینوں نے زخمی حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا۔

متاثرہ نوجوان ماجد ابڑو کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں ضلع قمبر کے شہر وگن کے گاؤں علی کھبڑ مسجد کا پیش امام ہوں۔ محلہ میں کھوکھر برادری کے بااثر افراد نے شراب کے نشے میں مجھے تذلیل کا نشانہ بنایا۔ مجھ پر ڈکیتی اور کاروکاری کا الزام عائد کر کےہاتھ پیر باندھ کر فرش کر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ نوجوان کا ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے تحفظ اور انصاف سمیت انکوائری کر کے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

لیاقت کھوکھر کا مؤقف ہے کہ ماجد ابڑو اپنے کزن اور ساتھی کے ہمراہ صبح سویرے گھر گھسا اور 2 تولہ سونا اور پانچ لاکھ روپے چوری کرتے پکڑا گیا ہے۔ ماجد ابڑو اور ساتھیوں نے بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں