’’لاہور دھماکہ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ‘‘

لاہور ( پبلک نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والا سانحہ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ٗ میں بہت وقت سے کہہ رہا تھا کہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال توجہ کا تقاضا کررہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ اور افسوس ہے ٗ پنجاب کے دارلحکومت میں یہ واقعہ آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ٗ کب سے کہہ رہا ہوں کہ امن وامان کی بگڑتی صورتحال توجہ کا تقاضا کررہی ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہہ اہم قومی مسائل کو پس پشت ڈالنے سے کام نہیں چلے گا ٗ سرد مہری اور معاملات ٹالنے کی قیمت ملک اور قوم کو ادا کرنا پڑ رہی ہے ٗ لہو کی فصل پہلے ہی کاٹ چکے ہیں، اس عفریت کا دوبارہ زندہ ہونا نیک شگون نہیں ٗ شہبازشریف نے شہداءکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں