25

کیا خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ہے؟

پبلک نیوز: امریکی ماہر فلکیات نےخلائی مخلوق زمین پر پہنچنے کادعویٰ کیا ہے، ماہر فلکیات اوی لوب نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی مخلوق نے سال 2017 میں زمین کا دورہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہر فلکیات اوی لوب نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی مخلوق نے سال 2017 میں زمین کا دورہ کیا تھا۔ سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کے ساتھ کام کرنے والے پروفیسر اوی لوب نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ آج سے پانچ سال قبل خلائی مخلوق نے زمین کا دورہ کیا تھا۔

پروفیسر اوی لوبے بتایا کہ 19 اکتوبر 2017 کو نظام شمسی میں ایک لمبوتری ساخت کے سیارچے کو دریافت کیا گیا تھا جس کا نام ماہرین فلکیات نے ’اومواموا‘ رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں