برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد (پبلک نیوز) برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر، پی آئی اے نے لندن سے اسلام آباد کے لئے دوطرفہ خصوصی چارٹر پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے برطانیہ کے شہر لندن کے لیے دو طرفہ چارٹر پروازوں میں اضافہ کیا ہے۔ چارٹرڈ پروازیں 31 جولائی تک چلائی جائیں گی۔ دس جولائی سے 8 خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

پہلی پرواز 10 جولائی لندن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی۔ جاری شیڈول کے مطابق دو طرفہ پروازیں 12،14،17،22،24،28اور 31 جولائی تک پروازوں کی آمد وروانگی ہو گی۔ چارٹرڈ کمپنی ہائی فلائی کے ذریعے یہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق چارٹر پروازوں کے ذریعہ لندن جانے والے مسافروں کو سفری سہولت میسر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں