’ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر سب بھول گئے؟‘

اسلام آباد ( پبلک نیوز ) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ تیس اکتوبر 2011 کو نئے پاکستان کےوعدے سب بھول گئے ٗ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر سب بھول گئے ٗ ساڑھے تین سو ڈیم بنانا، آئی ایم ایف نہیں جائوں گا، سب بھول گئے ٗ ہم آپ کو بھولنے نہیں دینگے ٗ یہ حکومت تسلسل ہے منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا ٗ چھ مرتبہ کابینہ بدلی، چار بار وزیر خزانہ بدلا ٗ مہنگائی، بے روزگاری بڑھ گئی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سات سو روپے کلو تک ہم نے ٹماٹر خریدے، بھولنے نہیں دیں گے ٗ ان لوگوں سے پاکستان کی عوام کو کوئی امید نہیں ہے ٗ انہوں نے ہمیں بجٹ کی کتابیں اس لیے ماریں تاکہ غریبوں کی چیخیں دب جائیں ٗ وہ کونسی مافوق الفطرت قوتیں ہیں جن کی مدد سے عمران خان نے اتنی جلدی بیڑا غرق کر دیا ٗ عمران خان کا انا کا جن صرف دو مرتبہ چھٹی جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تب جب نواز شریف کے منصوبوں پر تختی لگانی ہو ٗ دوسرا تب جب نواز شریف کے بنائے منصوبے گروی رکھنے ہوں ٗ آج جس پر پاکستان چل رہا ہے وہ بجلی نواز شریف نے بنائی ٗ انتخابی اصلاحات وہ ہوتی ہیں جو اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی نے کیں ٗ قانون سازی کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات نہیں ہوتیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ٗ ہمیں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ٗ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بھی مسئلہ نہیں ہے ٗ الیکشن کمیشن سے اس کی خودمختاری چھینی گئی ہے ٗ الیکشن کمیشن کے اختیارات نادرا کو دیے جا رہے ہیں ٗ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنسی زیادتی سے متعلق عمران خان کے بیان کی یہ ایوان مذمت کرتا ہے ٗ عمران خان کا بیان مخصوص ذہنیت کی عکاسی ہے ٗ کیا زینب اور دیگر زیادتی کا شکار بچوں نے کم کپڑے پہنے ہوئے تھے ٗ وزیراعظم کے بیان سے جنسی زیادتی کرنے والوں کو حوصلہ ملتا ہے ٗ وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیے کہ زیادتی کا شکار بچیوں کے والدین کس کرب سے گزرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں