لاہور سے ابیٹ آباد جانیوالی بس الٹ گئی،30 مسافر زخمی

سرائے عالمگیر (پبلک نیوز) لاہور سے ابیٹ آباد جانیوالی بس جی ٹی روڈ پر الٹ گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں 30 مسافر زخمی۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں بچے خواتین اور مرد شامل ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں ہونے والوں میں دو بچوں سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ دو بچوں سمیت سات افراد کو انتہائی تشویش ناک حالت میں گجرات منتقل کر دیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں