وہ کمپنی جس نے صرف ماسک بیچ کر کھربوں روپے کمالئے

نیویارک(پبلک نیوز)امریکی کمپنی تھری ایم نے سال 2020ء کی آخری سہ ماہی میں کورونا وائرس کے باعث این 95 ماسک کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کے باعث کمپنی نے 17.5 فیصد زیادہ منافعہ کمایا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے نے امریکی کمپنی تھری ایم کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کی خراب ہوتی صورت حال کے باعث تھری ایم کے این 95 ماسکس کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

آخری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی 2019ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.8 فیصد بڑھ کر 8.6 ارب ڈالر جبکہ خالص منافع سالانہ بنیاد پر 43.3 فیصد اضافے سے 1.4 ارب ڈالر رہا۔

تھری ایم نے گزشتہ سال 2020ء کا خالص منافع 5.4 ارب ڈالر رہا جو 2019ء کے مقابلے میں 17.5 فیصد زیادہ ہے، کمپنی کو 2021ء میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں