پی سی بی کو ضرورت ہے ایک پی ایس ایل ڈائریکٹر کی

06:29 AM, 29 Apr, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) پی ایس ایل میچز کے دوران بائیو سیکیور ببل بریک ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بننے والے پی سی بی کو اب ضرورت ہے ایک نئے ڈائریکٹر کی جو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو بخوبی مکمل کروا سکے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے اشتہار دے دیا ہے ٗ نئے ڈائریکٹر کی پہلی اسائنمنٹ پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے انتظامی امور سنبھالنا ہوگی ٗ پی ایس ایل ڈائریکٹر کی پوسٹ کے لیے 13 مئی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ پی سی بی ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید عارضی طور پر پی ایس ایل ڈائریکٹر کی ذمہ داری نبھارہے ہیں ٗ پی ایس ایل سیزن کے ابتدائی میچز میں بائیو سیکیور ببل بریک ہونے پر پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا رہا ٗ پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا انعقاد احسن طریقے سے کرانے کے لیے نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔
مزیدخبریں