ڈالر کی قدر میں مزید کمی ٗ مثبت معاشی اشارئیے جاری

07:54 AM, 29 Apr, 2021

اویس
کراچی ( پبلک نیوز) ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور روپیہ مستحکم ہو رہا ہے ٗ روپے کی قدر میں 55پیسے اضافہ کے بعد پاکستا ن میں ڈالر 153 روپے 33 پیسے ہو گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی معاشی پالیسی کی وجہ سے ڈالر کی قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے اور روپیہ مستحکم ہو رہا ہے ٗ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں 55 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز میں ڈالر کی قدر کم ہونے کے بعد 153 روپے 33 پیسے پر خرید و فروخت ہو رہی ہے ٗ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان معیشت کیلئے ایک اچھا اشاریہ ہے کے مسلسل ڈالر کی قدر میں کمی ہو رہی ہے اور روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔
مزیدخبریں