برطانوی لڑکی ٹھیلے پر چائے بیچ کر ارب پتی بن گئی

10:55 AM, 29 Apr, 2021

اویس
لندن ( ویب ڈیسک ) برطانیہ میں ٹھیلے پر چائے بیچنے والی لڑکی کیسے بلین ڈالر کی مالک اور ایک بڑی کمپنی کی سی ای او بن گئیں ٗ ٹینا کا کہنا ہے کہ وہ خود کو انٹررونیئر کے بجائے سولو پرونیئر کہلانا زیادہ پسند کرتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 28 سالہ برطانوی لڑکی ٹینا نے صرف دو سال قبل چائے کے ٹھیلے کا آغاز کیا ٗ مگر اس کی پر وڈکٹ تھوڑی سی مختلف تھی ٗ اس نے جانوروں نے دودھ کے بجائے ویگن ملک کا استعمال شروع کیا اور اپنی چائے کے مختلف ٹیسٹ متعارف کروائے ۔دراصل ان کی چائے پسند کرنے والے ایسے لوگوں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے جو جانوروں کا گوشت یا دیگر پروڈکٹ استعمال کرنا پسند نہیں کرتے اور انہیں انسانیت کے خلاف گردانتے ہیں ٗ ٹینا کا ٹھیلا بہت اچھا چلنے لگا اور 2018 میں شروع کئے جانے والے ٹھیلے پر ملنے والی چائے اب برطانیہ بھر کے بڑے بڑے سپر سٹور اور دکانوں پر بھی میسر ہے ٗ یہ بھی ایک برینڈ بن چکا ہے۔ ٹینا اب ایک کمپنی ’’ہیومن ٹی ‘‘ کا مالک بن چکی ہے اور اب انہوں نے اپنی ذاتی فیکٹری کی بنیاد کی رکھ لی ہے اور وہ بلین ڈالرز میں کھیل رہی ہیں ٗ اب تک وہ مختلف ذائقوں پر مشتمل پانچ ہزار سے زائد کپ فروخت کر چکی ہیں۔
مزیدخبریں