سکردہ میں سکولز16 روز کیلئے بند کردئیے گئے

11:17 AM, 29 Apr, 2021

اویس
سکردو ( پبلک نیوز) یکم مئی سے سکردو کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز بند کر دئیے گئے ہیں ٗ اس کی وجہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہے اور عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور یہ ہدایات کی گئی ہیں کہ سکردو میں یکم مئی سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ پرائمری و مڈل سکولز 16 روز کیلئے بند کر دئیے جائیں گے ، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر چھوٹی کلاسیں یکم مئی سے 17 مئی تک بند رہیں گے ۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسکولز اور کالجز ، یونیورسٹیز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ہر علاقے میں کورونا کیسز کی شرح کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
مزیدخبریں