ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرتا پریذائیڈنگ افسر پکڑا گیا
11:46 AM, 29 Apr, 2021
کراچی (پبلک نیوز) حلقہ این اے 249 میں پولنگ کے عملے کی طرف سے منظم دھاندلی سامنے آگئی جب پریذائیڈنگ افسر نے دوپہر ایک بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹوں سے دستخط کروا لئے۔تفصیلات کے این اے 249 کے حلقہ بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی الیکشن کے دوران پریزائڈنگ افسر کی منظم دھاندلی سامنے آگئی ٗ گورنمنٹ بلدیہ بوائز اسکول پی ایس 109 کے پریزائڈنگ افسر شعیب عالم کا کارنامہ سامنے آگیا ٗپریزائڈنگ افسر شعیب عالم نے فارم 45 پر ایک بجے بعد ہی پولنگ ایجنٹوں سے دستخط کر والیے۔پریزائڈنگ افسر شعیب عالم سے پی ایس پی کے رہنما نے دستخط والے فارم 45 کینسل کروالیا ٗپی ایس پی نے الیکشن کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پریزائڈنگ افسر کی فارم 45 پر غیر قانونی دستخط کرنے پر الیکشن کمیشن پاکستان سخت ایکشن لے ۔مزید برآں آج سارا دن پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی حلقہ این اے 249 کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرتے رہے ٗ جنہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے مسلسل نوٹیفکیشن کے ذریعے حلقے سے نکالا جاتا رہا لیکن ان کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔