پہلا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 176 رنز پر آؤٹ

03:38 PM, 29 Apr, 2021

احمد علی

ہرارے ( پبلک نیوز) پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس زمبابوے میں موجود ہے جہاں پر زمبابوے اور پاکستان کے درمیان میچ کے لیے ٹاس ہوا تو زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے ٹیم کو اپنا یہ فیصلہ بہت مہنگا پڑا۔

پاکستان نے باؤلنگ کرتے ہوئے عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم کے باؤلرز صرف 176 رنز تمام ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔ فاسٹ باؤلرز حسن علی اور شاہین آفریدی نے 4،4 کھلاڑیوں آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو شکار کیا۔

پہلی اننگز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اوپننگ کے لیے عمران بٹ اور عابد علی میدان میں اترے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہو چکا ہے جبکہ پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر 103 رنز بنا لیے۔ ابھی تک کوئی بھی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔

عابد علی عمدہ کھیل کھیلتے ہوئے 56 جبکہ عمران بٹ نے 43 رنز بنا لیے ہیں۔ تاحال زمبابوے کو 73 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں