عید الفطر پر نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے

05:44 PM, 29 Apr, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) عید الفطر پر اس سال نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس روزوں کے اختتام پر میٹھی عید کے موقع پر پاکستان کا مرکزی بینک نئے کرنسی نوٹ نہیں جاری کرے گا۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب آدھا رمضان المبارک کا مہینہ گزر چکا ہے۔

اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے اور روک تھام میں معاونت فراہم کرنے کے لیے اس سال نئے کرنسی نوٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل ہر سال عید کے موقع پر نئے نوٹ جاری کیے جاتے تھے۔

مزیدخبریں