وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سے استفیٰ مانگ لیا

06:08 PM, 29 Apr, 2021

شازیہ بشیر

کوئٹہ ( پبلک نیوز) گورنر بلوچستان کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دورے سے واپسی پر گورنر کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے استفیٰ مانگ لیا ہے۔ وزیر اعظم نے گورنر بلوچستان کو فیصلہ سے آگاہ کر دیا۔ انھوں نے یہ فیصلہ اپنے کوئٹہ دورے کے فوری بعد کیا۔

دوسری جانب صوبہ میں نئے گورنر کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ تحریک انصاف کے ظہور آغا اور ڈاکٹر فیض کاکڑ کے نام شامل ہیں۔ اہم عہدے کے لیے سعید مندوخیل اور نصیب اللہ بازہی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم نے تمام صوبوں کے گورنر تبدیل کیے تھے۔ اس تبدیلی کے بعد امان اللہ خان یاسین زئی 4 اکتوبر 2018 کو بلوچستان کے 24ویں گورنر بنے تھے۔

مزیدخبریں