کراچی: پاکستان پورٹیبل ایم آر آئی متعارف کرانے والا ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ پورٹیبل ایم آر آئی ( میگنیٹک ریزوننس امیجنگ) کی سہولت آغا خان ہسپتال میں متعارف کرا دی گئی ہے۔
اس نئی سہولت کے ساتھ مریض کا ایم آر آئی کرنا اب انتہائی آسان ہو گیا ہے یعنی آپ پورٹیبل سسٹم کے ذریعہ مریض کے سرہانے تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس مشین سے جتنی بار چاہیں مریض کی دماغ کی تصویر لی جا سکتی ہیں۔
آغا خان یونیورسٹی نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پہلا ایشیا جبکہ امریکہ سمیت دنیا کا تیسرا ملک ہے جس کے پاس اب پورٹیبل ایم آر آئی سسٹم موجود ہے۔