سعودی عرب میں وفاقی وزرا کیساتھ بدتمیزی، 3 افراد گرفتار

03:24 AM, 29 Apr, 2022

احمد علی
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے پاکستانی وزرا کیخلاف جتھے کے ہمراہ سیاسی نعرے لگوانے کے الزام میں عمران خان کے دوست صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کو تین دیگر دوستوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جب اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کیلئے پہنچے تو اس موقع پر وہاں لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہو گیا، ان لوگوں نے اس مقدس ترین جگہ کا بھی خیال نہیں رکھا اور سیاسی نعرہ بازی کی۔ وہاں موجود لوگوں نے طوفان بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفد میں شامل خواتین جن میں مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں کے ساتھ بدسلوکی کی اور نعرہ بازی کیساتھ ساتھ اس موقع کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ https://twitter.com/Shani_4849/status/1519853310576103426?s=20&t=vJFXeoRFM1sH4UsfqY7plw یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو عقل اور شعور رکھنے والے پاکستانیوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے، اس میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب سعودی حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اس میں عمران خان کے دوست صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو شامل تھے، جن کو تین دیگر دوستوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مزیدخبریں