اسلام آباد میں نامعلوم افراد کا قاسم سوری پر حملہ
04:04 AM, 29 Apr, 2022
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور ان کے ساتھیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاسم سوری اپنے دوستوں کیساتھ کسی ریسٹورینٹ کے باہر بیٹھے تھے کہ اچانک کچھ لوگ گاڑی سے اتر کر وہاں پہنچ گئے اور شدید نعرہ بازی شروع کر دی۔ ان نامعلوم افراد نے آتے ہی تحریک انصاف مردہ باد کے بعرے لگانا شروع کر دیئے۔ قاسم سوری کیساتھ بیٹھے افراد نے مزاحمت دکھانے کی کوشش کی تو اس موقع پر لڑائی ہوگی۔ https://twitter.com/PTIofficial/status/1519805679992721412?s=20&t=e4G-_fL0O9dhKeSvG9a4Cw اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کیساتھ سحری کیلئے ہوٹل میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک کچھ لوگوں نے حملہ کردیا۔ ہم لوگ تعداد میں کم تھے لیکن ہم نے بھی بھرپور مزاحمت کرنے کی کوشش کی۔ قاسم سوری کا کہنا تھا کہ ہم پر حملہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی اور وہ دم دبا کر بھاگ کھڑے ہوئے کیونکہ ہوٹل میں موجود عام شہری بھی ہمارے دفاع کو آگے بڑھے اور ان کو مار کر وہاں سے بھگا دیا۔ https://twitter.com/InsafPK/status/1519792373110300675?s=20&t=e4G-_fL0O9dhKeSvG9a4Cw ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران کرپٹ، چور اور بدمعاش ہیں۔ اپنے گلے میں امریکا کی غلامی کا طوق پہن کر اقتدار میں آنے والے سمجھتے ہیں کہ وہ دوبارہ ہم پر بدمعاشی کریں گے۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں شہریوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری مدد کی اور بدمعاشوں کے کارندوں کو مار بھگایا۔ آج ان کرپٹ حکمرانوں نے عوام کا ری ایکشن دیکھ لیا ہے۔