شدید گرمی آنے کو تیار: ہیٹ ویو سے کیسے بچا جائے؟

09:20 AM, 29 Apr, 2022

احمد علی
لاہور (ویب ڈیسک ) موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سمیت ملک بھر کے متعدد علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں ، ابھی گرمیوں کے مہینے یعنی جون اور جولائی آنے باقی ہیں۔ گرمی کے شدید موسم میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے ورنہ لُو لگنے یا ہیٹ اسٹروک ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ جس میں مریض کو فوری طور پر طبی امداد نہ دینے کی صورت میں اس کی موت بھی رونما ہوسکتی ہے۔ایسے میں اس تپتی جان لیوا لُو، دھوپ اور ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے چند مثبت عادات اپنا کر گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں پانی اور مشروبات زیادہ سے زیادہ پیئں اور پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی بڑھا دیں ۔ جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے او آر ایس اور لیموں کا پانی پیئیں۔ گرمی سے حالت غیر محسوس ہونے پر فوراً نہائیں، پنکھے کا رخ اپنی طرف کرلیں تاکہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہوسکے۔ انتہائی شدید درجہ حرارت کی صورت میں اپنی گردن، بغلوں، گھٹنوں اور پیٹھ پر برف کے ٹکڑے رکھیں۔ خیال رہے کہ شدید گرمی کے دنوں میں باہر نکلنے سے ہر ممکن پرہیز کریں اور کوشش کریں کہ باہر نکلنے والے کام صبح سورج نکلنے سے پہلے یا شام کے وقت نمٹا لیں۔گھر سے باہر نکلتے ہوئے سن اسکرین، دھوپ کے چشمے اور کیپ کا استعمال کریں۔
مزیدخبریں