LDAافسران پر حملہ کیس،منشاء بم کے دونوں بیٹوں کو عدالت سےبڑاریلیف

10:10 AM, 29 Apr, 2024

سلیمان اعوان

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان)انسداد دہشت گردی عدالت نےسرکاری پلاٹوں پر قبضہ اور ایل  ڈی اے افسران پر حملہ اور فائرنگ کے مقدمے میں  منشاء بم کے 2 بیٹوں کے2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

تٖفصیلات کے مطابق سرکاری پلاٹوں پر قبضہ اور ایل  ڈی اے افسران پر حملہ اور فائرنگ کے مقدمے کی سماعت  انسداد دہشت گردی عدالت کے   جج ارشد جاوید نے کی۔

 عامر منشاء اور طارق منشاء حاضری کیلئےعدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان کی جانب سے شیر گل قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے ہیں۔عامر منشاء اور طارق منشاء کافی عرصہ اس مقدمہ میں اشتہاری بھی رہے، منشاء بم اور اس کے بیٹوں  کیخلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج ہے۔منشاء بم اور دیگر  پر ایل ڈی اے افسران پر  تشدد اور فائرنگ کا الزام ہے۔

عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے  منشاء بم کے 2 بیٹوں کے2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں