ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونےوالےکسٹم کانسٹیبل افتخار عالم کےاہلخانہ کےتاثرات

10:57 AM, 29 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے کسٹم کانسٹیبل افتخار عالم کے اہلخانہ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے  کہ شہادت پر سر فخر سے بلند  ہے۔

تفصیلات کے  مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے کسٹم کانسٹیبل افتخار عالم کے اہلخانہ کا شہادت پر سر فخر سے بلند  ہے۔

اے راہ حق کے شہیدو وفا کی تصویروں 
تمھیں وطن کی فضائیں سلام کہتی ہیں

غیر متزلزل جذبے سے سر شار وطن عزیز کی بقاء کیلئے قربانی کا عزم۔

شہید افتخار عالم  کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا محنت کرنے والا اور صبر کرنے والوں میں تھا،بیٹے کی شہادت پر فخر ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ اللّٰہ پاک نے اسکو اس خوبصورت راستے کیلئے چنا۔ شہادت ایک عظیم رتبہ ہے ۔قیام پاکستان سے لیکر اب تک وطن کے بیٹے وطن کی حفاظت کیلئے جان نچھاور کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

شہید افتخار عالم کے بھائی کا کہنا ہے کہ جب بھی وطن کو قربانی کی ضرورت پڑی تو ہم اگلی صفوں میں لڑیں گے۔

مزیدخبریں