ویب ڈیسک: پاکستان میں آئندہ 4 سالوں کے لئے تعلیمی ایمرجنسی نافد کرنےکا فیصلہ کرلیاگیا، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کل باضابطہ اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کے زیر انتظام کل تعلیمی ایمرجنسی نفاد کی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ ،صوبائی وزراتعلیم شریک ہوں گے۔
گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں بھی یہ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ایمرجنسی نافد کرنے کا کل باضابطہ اعلان کریں گے۔
وفاقی وزارت تعلیم نے بتایا کہ تعلیمی بجٹ کو 0.5 فیصد سے بڑھا کر آئندہ 4سالوں میں 5 فیصد کرنے کا ہدف ہیں ، 2کروڑ 60 لاکھ سے زائدبچے اسکولوں سےباہرہیں، 4سالوں میں یہ تعداد کم کرکے90لاکھ تک لانےکا ہدف رکھا گیا ہے۔