(ویب ڈیسک ) بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر حملہ کرنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق محمکہ انسدا دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے گروہ کا پردہ فاش کیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے چینی قافلے پر حملے کا اعتراف کرلیا، مارچ میں چینی قافلے پر بشام کے قریب حملہ ہوا تھا ، چینی قافلہ اسلام آباد سے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جارہا تھا۔
ترجمان کے مطابق دھماکے سے چینی باشندوں کو لے جانے والی بس 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی، واقعہ میں 5 چینی شہری اور پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔