ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

08:15 PM, 29 Apr, 2024

(ویب ڈیسک )  آئی ایس  پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ   فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ، ہلاک ہونے والوں  میں دہشت گرد سرغنہ قاری واجد قاری بریال اور دہشت گرد سرغنہ رازق شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا۔

مزیدخبریں