پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لینے والےطلبہ کیلئے اہم خبر

08:59 PM, 29 Apr, 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ پروگرامز کے داخلوں کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا ہے، انٹری ٹیسٹ کے لیے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 مئی 2024 ہے، 2024 کے سیشن میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے، انٹری ٹیسٹ 9 جون 2024 کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق  یونیورسٹی داخلے کے معیار کا 25فیصد تحریری ٹیسٹ   داخلہ کے لیے مختص کرتی ہے۔ مزید برآں مختلف انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے 7 الگ الگ ٹیسٹوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے،طلباء اہلیت کے معیار سے متعلق تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔


 

مزیدخبریں