ویب ڈیسک: سندر کے علاقے میں مسافر سواریوں سے بھرا چنگ چی رکشہ کینال نہر میں الٹ گیا، حادثہ کے بعد جائے وقوعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندر پولیس کے جوانوں نے رکشہ نہر میں الٹتے دیکھ کر جان کی پرواہ کیے بغیر وردیوں سمیت نہر میں چھلانگیں لگا دی، سندر پولیس کے اہلکاروں نے رکشہ میں سوار تمام مسافر سواریوں کو بغیر کسی نقصان باحفاظت نکال لیا ،حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.
حادثہ کے بعد کی ویڈیو اور الٹنے والے مسافر رکشے کی تصاویر سامنے آچکی ہیں جبکہ زخمی مسافروں کا طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔