پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟عوام کیلئےخوشخبری

11:01 PM, 29 Apr, 2024

ویب ڈیسک:ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کل ہوگا ،اوگرا کل وزیر اعظم کو قیمتوں میں ردوبل کی سمری پیش کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں میں ردو بدل کی حتمی منظوری دیں گے،عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی 88.67 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے،امریکی خام تیل عالمی مارکیٹ میں 83.02 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 15 روز تک رہے گا۔

مزیدخبریں