پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 29 اگست 2021
04:45 AM, 29 Aug, 2021
پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، وزیر اعظم عمران خان کی شاندار سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت عالمی وبا کے کیسز کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 69 مریض انتقال کر گئے۔ پی ڈی ایم کا آج کراچی میں پاورشو، جلسے کی تیاریاں جاری، مولانافضل الرحمٰن کہتے ہیں دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کی اجازت نہیں دیں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ووٹ چوری کرنےکی سازش ہے، شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد کارواں آگے بڑھے گا۔ عمران خان نے3سال کی تباہی کا جشن منایا،وفاقی حکومت لوگوں کے معاشی قتل پراتر آئی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تنقید، کہا جب سے حکومت آئی ہے ،غربت ،مہنگائی اور بےروزگاری بڑھ گئی ہے، ہم نے روٹی، کپڑا اور مکان دینے کی بات کی، عمران خان نے عوام سے چھین لیے۔ وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کے اپوزیشن پر وار، کہا پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد مولانا فضل الرحمن بیمار ہوجائیں گے، شہباز شریف جلسوں میں شرکت کی بجائے یہ فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ ن کا لیڈر کون ہے، کہا لندن میں شادیاں ضرور کریں لیکن ہمارے پیسے واپس کریں، 13 سال بعد اب سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہونے جارہا ہے، اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کا فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل، کہا پی ٹی آئی نے تین سالوں میں عوام کو کیا دیا؟ مہنگائی، بے روزگاری ،بے چینی اور جھوٹ پر مبنی حکومت چلائی، صرف انتقامی کارروائیاں، نیب گردی اور ایف آئی اے کے حملے ہوتے رہے، بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا فواد چودھری کے خواب میں بلی کی طرح ہمیشہ چھیچھڑے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی کی فکر چھوڑیں، اپنی خیر منائیں، پی ٹی آئی کا پہلا اور آخری دور ہے۔