لاہور(ویب ڈیسک) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ٹریفک وارڈنز کو معاشرتی ناسوروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ٹؤئٹر پیغام میں انتباہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی موٹر سائیکل رکشوں میں بیٹھی خواتین کا پیچھا کرتے نظر نہ آئے۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ اپنی ماؤں، بہنوں کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے، رکشوں میں بیٹھی خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائیں گے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہRespect the gender who gave you birth
واضح رہے کہ 14 اگست کو اوباش نوجوان کی جانب سے چنگچی رکشے میں بیٹی لڑکی کو ہراساں کرنے کے واقعہ نے سوشل میڈیا صارفین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر مخلتف اقدامات لیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے چنگ چی رکشہ میں لڑکی سے نازیبا حرکات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے چھ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ملزمان کو ننکانہ سے گرفتار کیا گیا تھا،پولیس نے رکشہ میں بیٹھی لڑکی سے درست درازی کرنے والے ملزم کا خاکہ بھی جاری کر دیا، خاکے کے مطابق ملزم کی عمر 20 سے 25 سال ہے، رنگ گندمی ہے اور قد درمیانہ ہے،لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج لاری اڈا میں درج کیا گیا ہے۔