پشاور میں مبینہ چوروں پر تشدد کرنے والے تین ملزمان گرفتار

07:27 AM, 29 Aug, 2021

اویس
پشاور(ویب ڈیسک ) خزانہ کے علاقے میں عوام نے اپنی عدالت لگا لی ، تین مبینہ چوروں کو پکڑا گیا اور ان کو بے لباس کر کے الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، قانون کو ہاتھ میں لینے پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین بے لباس افراد کو الٹا لٹکا کر ان پر تشدد کیا جا رہا ہے، اس ویڈیو کے حوالے سے متضاد اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں لیکن اب اس کی ساری تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔ یہ واقعہ پشاور کے علاقہ خزانہ میں پیش آیا جہاں پر مبینہ طور پر تین چور عوام کے ہتھے چڑھ گئے جنہوں نے پولیس کو اطلاع کرنے کے بجائے اپنی ہی عدالت لگا لی اور انہیں بے لباس کر کے الٹا لٹکایا اور ان پر تشدد کیا۔ تھانہ خزانہ کی پولیس اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد حرکت میں آئی اور قانون ہاتھ میں لینے کی دفعات پر تین افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزیدخبریں